ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیل کی چڑھتی قیمتیں،ایندھن کمپنیاں پیداوار بڑھائیں:بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے  ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے پیش نظر تیل کمپنیوں سے پیداوار بڑھانے کا کہا ہے ۔

 بائیڈن نے ملک کی سب سے بڑی  پٹرول کمپنی ایکسن موبل،شیورون،بی پی اور شیل  سمیت دیگر کمپنیوں کو خطوط ارسال کیے ہیں۔

 بائیڈن نے ان خطوط میں کمپنیوں کو لکھا  کہ  روس۔یوکرین جنگ  کے آغاز سے اب تک  امریکہ میں پٹرول کی قیمت1٫70 ڈالر بڑھ چکی ہے،امریکی عوام کو درپیش مالی مشکلات کے ذمے دار رووسی صدر پوٹن ہیں،آئل ریفائنریوں نے منافع کی شرح میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے جس کا بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے لہذا میں کمپنیوں سے گزارش کرتاہوں کہ وہ پیٹرول ،ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی پیداوار کو فوری طور پر بڑھائیں۔

انہوں نے اپنے خطوط میں اس بات کا یقین دلایا کہ جلد ہی ہم  اپنے تمام وفاقی اختیارات کو ریفائنریوں کی استعداد پیداوار بڑھانے کےلیے استعمال کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں