ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موجودہ حکومت ہلاکو اور چنگیز خان بنتی جارہی ہے، سینیٹر مشتاق احمد

جماعت اسلامی کے سینٹر مشتاق احمد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ہلاکو اور چنگیز خان بنتی جارہی ہے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ گزشتہ 20 روز میں شہباز شریف کی حکومت نے 130 روپے تک مصنوعات مہنگی کیں۔

انہوں نے کہا کہ 50 رکنی کابینہ بنادی ہے تاہم سوائے مہنگائی کے آتا کچھ نہیں، شہباز شریف نے پاکستان کو آئی ایم ایف کا اڈہ بنادیا ہے، یہ حکومت عوام کے لیے ہلاکو خان اور چنگیز بنتی جارہی ہے۔

مشتاق احمد خان نے احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چائے کے کپ کم کرنے والے ہمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیتمیں پرانی والی کردیں اور اپنے 2 ہزار روپے خود رکھ لیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں