ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر پرویز الہٰی کو بھیج دیا گیا

لاہور: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی کو آئین کے آرٹیکل 63 (2) کے تحت بھیج دیا گیا۔

ریفرنس میں موقف اپنایا کہ دوست مزاری نے ایوان اقبال میں اجلاس کی صدرات کر کے حلف کی خلاف ورزی کی جبکہ دوست مزاری اس سے قبل بھی پنجاب اسمبلی گیلری میں غیر قانونی صدارت کر چکے ہیں، گیلری میں اجلاس کیا، پولیس بلائی اور تشدد کیا۔

ریفرنس کے مطابق دوست مزاری ایوان اقبال میں اجلاس بلا کر آرٹیکل 62 ون ڈی، 62 (1) (e) اور دیگر آرٹیکلز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، آرٹیکل 63 اے اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی بھی خلاف ورزی دوست مزاری نے کی ہے۔ دوست مزاری نے پارٹی ہدایات کے برعکس اجلاس کی صدارت کی۔

استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن حلف کی پاسداری نہ کرنے پر دوست مزاری کو نااہل قرار دے۔ ریفرنس کی کاپی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں