ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر جماعت اسلامی کا احتجاج

سینیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کاشدیداحتجاج ،چیئرمین ڈائس کاگھیرائونعرے بازی اورعلامتی واک آوٹ کیا۔باپ اورمسلم  لیگ فنکشنل اور دلاور خان گروپ نے احتجاج نہیں  کیااور اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے ۔ قائدحزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ وزیرخزانہ عوام کی جیت کتراکربلوں میں چھپ گئے ہیں ان کو ایوان میں لائیںوزیر خزانہ آئی ایم ایف کی پراکسی بن گئے ہیں۔

اپوزیشن نے کہاہے کہ اس حکومت کو مہنگائی کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا ہے مہنگائی کرنے کے لیے 50وزیروں کی فوج کی ضرورت نہیں صرف وزیراعظم ہیں کافی ہیں  نوازشریف مشرف کومعاف کررہے ہیں تو قوم کو بھی معاف کردیں تاکہ قوم کی مہنگائی سے جان چھوٹ جائے ۔جمعرات کو سینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ  کل رات کو پیٹرول میں دوبارہ قیمت بڑھادی ہے رات کو دوبارہ ڈاکا ڈالا گیا ہے کس بجٹ پر بات کریں۔

ان کے وزیر کہاں چھپے ہوئے ہیں پارلیمنٹ میں نہیں آتے ہیں کہاں ہیں وزیر خزانہ؟ کس بل میں یہ چھپے ہیں؟ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور ہے کہاں ہے آئی ایم ایف کا نمائندہ؟چیئرمین صاحب آپ وزیر خزانہ کو طلب کریں  جب تک وزیر نہیں آتے بجٹ پر بات نہیں ہوگی پہلے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر بات ہوگی  ان کو ایوان میں لائیں ہمیں یہ اضافہ نامنظور ہے وزیرخزانہ کو ایوان میں بلائیں کہاں ہیں وزیر خزانہ ۔آئی ایم ایف کا پراکسی بن گیا ہے آدھی رات وزیر خزانہ آتا ہے اور عوام کی جیب کتر کر چلاجاتا ہے۔

یہ جیب کترے ہیں چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ میں نے وزیرخزانہ کو طلب کرلیاہے وہ آرہے ہیں ۔ اپوزیشن جس میں تحریک انصاف  اور جماعت اسلامی کا سینیٹر موجود تھا نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کاگھیرائو کرلیا اور شدید نعرے بازی  کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو، ظالم بجٹ نامنظور، امپورٹڈ حکومت  نامنظور کے نعرے لگائے جس پر چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کاکہاکہ وہ ایوان سے باہر جاکر نعرے لگائیں ۔ جس کے بعد اپوزیشن کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے علامتی واک آئوٹ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں