ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

سرینگر: مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید چار کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہوئے دو نوجوانوں کو کلگام کے علاقے مشی پورہ جبکہ مزید دو کو ضلع اسلام آباد میں شہید کیا۔

چاروں نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا گیا۔ مشی پورہ میں آج چوتھے روز بھی بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں