ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کلفٹن میں محکمہ داخلہ سندھ کے حکم کی خلاف ورزی پر 4 ریسٹورینٹس کو سیل

کراچی کے علاقے کلفٹن میں محکمہ داخلہ سندھ کے حکم کی خلاف ورزی پر 4 ریسٹورینٹس کو سیل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کے مطابق ضلع میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مال اور دکانیں رات 9 بجے بند اور تمام شادی ہال، بینکوئٹ میں شادی اور دیگر تقاریب رات 1030 بجے بند کرنے کا حکم ہے۔

تمام ہوٹل، کافی شاپ اور کیفے را ت 11 بجے بند کروائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے احکامات پر توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ میں تمام بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مال اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کا محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ڈی سی ساؤتھ نے ضلع کے تمام تاجروں سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کے اپیل کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں