ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونان کے ساتھ اسٹریٹیجک تعاون کونسل کا اجلاس بطور احتجاج منعقد نہیں ہوگا،:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  اس سے واضح رد عمل کیا ہوسکتا ہےکہ  ہم نےیونان کے ساتھ اعلی اسٹریٹجک تعاون کونسل  اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ ملتوی کر دیا ہے۔

 صدر نے استنبول میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونان اب اپنا راستہ ناپے،ہم نے اپنا رد عمل سامنے رکھ دیا ہے،یونان کے درست سیاسی موقف اپنانے تک میں ان سے ملاقات نہیں کروں گا اور نہ ہی اس کے ساتھ اس سال  اعلی اسٹریٹجیک تعاون کونسل کا  اجلاس منعقد ہوگا جو کہ میرے ردعمل کا برملا اور واضح اظہار ہے ۔

 دریں اثنا، بدھ کے روز سعودی ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان کی انقرہ آمد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  اس سلسلے میں ہم دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کریں گے ،ہم سعودی عرب سے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتےہیں جن کے لیے یہ دورہ اہمیت کا حامل ہوگا۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں