ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھگوڑا اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فتنہ وفساد پھیلانا چاہتا ہے، وزیر اطلاعات

 اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  عمران صاحب عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتے ہیں،سازشی بیانیہ دفن ہونے کے بعد 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فتنہ وفساد پھیلانا چاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت ملک کی معاشی سمت درست کر رہی ہے کوئی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی کی بنیادی وجہ گزشتہ حکومت کی پالیسیاں ہیں، عمران خان کی بچھائی کو گند کو صاف کرنے میں وقت لگے گا،جلد عوام کو خوشخبری بھی سنائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں