ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کے  15 ہزار امیر افراد ملک چھوڑنے کیلئے تیار

برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس کے ہزاروں کروڑ پتی افراد ملک چھوڑ کر باہر جانا چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزارت دفاع نے بتایا کہ روس کے 15 ہزار امیر افراد نے امیگریشن کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ دوسری طرف روسی افواج کی یوکرین میں پیشقدمی جاری ہے، کئی نئے علاقے روس کے قبضے میں جاچکے ہیں۔

حالیہ دنوں میں روس نے ایک قانون متعارف کروایا ہے جس کے تحت وہ روسی شہری جو حکومت کے خلاف لڑیں گے انہیں 20 سال قید کی سزا دی جائے گی۔ برطانوی وزارت دفاع کا دعوی ہے کہ روس کے مالدار افراد ملک پر لگنے والی پابندیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اقتصادی بحران سے بچنے کے لیے باہر جانا چاہتے ہیں۔ اگر ہزاروں امیر شخصیات روس سے ہجرت کرجائیں گی تو اس سے ملک کی معیشت کو دیرپا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں