ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا:فوج کی پٹرول پمپ پر فسادیوں پر فائرنگ،4شہری اور 3 اہلکار زخمی

کولمبو: بدترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا میں فوج نے ایک پٹرول پمپ پر فسادات کرنے والوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4شہری اور 3فوجی زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ دیوالیہ ملک سری لنکا میں ایندھن کے حصول کے لئے پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔

فوجی ترجمان نیلنتھا پریمارنتن نے بتایا کہ دارلحکومت کولمبو کے 365کلومیٹر شمال کی جانب وسوومادو میں ایک پٹرول پمپ پر ایندھن کے حصول میں مشکلات کے پیش نظر لوگ مشتعل ہوگئے اور محافذ کے ٹھکانے پر پتھرائو کیا۔

انہوں نے کہا کہ 20سے 30افراد کے گروپ کی جانب سے پتھرائو کے نتیجے میں ایک فوجی ٹرک کو نقصان پہنچاہے۔

مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے فوج نے فائرنگ کر دی ،فائرنگ اور پتھرائو کے نتیجے میں 4شہری اور 3فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں