ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مزدوروں کے کیمپ پردہشتگردوں کا حملہ، ایک جاں بحق، 2زخمی، 7 لاپتہ

terrorist attack

بلوچستان میں ہرنائی کے قریب مزدوروں کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ فائرنگ سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا جب کہ دو مزدور زخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق حملے میں کیمپ کے 7 مزدور لاپتا بھی ہوئے ہیں۔ مزدور ہرنائی کوئٹہ روڈ کی تعمیرانی کمپنی کیلیے کام کرتے تھے۔ لاش اور زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت کیمپ میں 16 مزدور موجود تھے۔ چھ مزدور محفوظ ہیں جب کہ لاپتا ہونے والے 7 مزدوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔مزدوروں کے کیمپ پر حملے کے بعد فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر حملے کی مذمت کی ہے اور واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلی بلوچستان نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں