ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس اور مشرق وسطی کے معاملے میں ترکی ہمارا اسٹریٹیجیک اتحادی ہے: نیٹو

 نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ  ترکی،یورپ ،روس،عراق اور شام کے حوالے سے ایک اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل اتحادی ملک ہے۔

 اسٹولٹن برگ نے  جرمن اخبار بلڈ سے گفتگو کے دوران  فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں رکنیت پر ترکی کے خدشات کے حوالے سے غور کرتےہوئے کہا کہ  دونوں ملکوں کا نیٹو سے رجوع کرنا ایک تاریخی لمحہ تھا جس  سے نہ صرف فن لینڈ اور سویڈن بلکہ پورا اتحاد مضبوط ہوگا۔

سیکریٹری جنرل نے  بتایا کہ نیٹو ممالک،سویڈن ،فن لینڈ اور یورپی یونین سبھی نے پی کے کے کو ایک دہشتگرد تنظیم قبول کر رکھا ہےترکی، یورپ،روس،عراق اور شام کے حوالے سے ایک اسٹریٹیجیک اہمیت کا حامل  اتحادی ہے،نیٹو کے کسی بھی رکن ملک نے دہشتگردی کا نقصان اتنابرداشت نہیں کیا  جتنا اُسے کرنا پڑاہےلہذا ترکی کے خدشات کو سنجیدہ لینے اور انہیں دور کرنےکےلیے ہم ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں