ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ،اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان  نے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرزوگ سے بات چیت کی ہے ۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس ٹیلی فون بات چیت میں ترک۔اسرائیل تعلقات اور دیگر علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 صدر ایردوان اور ان کے اسرائیلی ہم منصب کے درمیان بات چیت میں انسداد دہشتگردی اور سلامتی سمیت،دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر بات چیت کے تسلسل سے  امن و استحکام  کےلیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

 اسرائیلی صدر ہرزوگ نے بھی اس موقع پر انسداد دہشتگردی کی کوششوں پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں