ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید تین نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں نام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

دوسری جانب پلواما میں چادر اورچار دیواری کے تقدس کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔

قابض بھارتی فوجیوں نے نام نہاد آپریشن کے دوران متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔ کپواڑہ، پلواما اور نواحی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔

بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 10 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں