روالپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت میں زرمبادلہ کے ذخائر صرف 9 ارب ڈالر رہ گئے ہیں، امیرکن ایمبیسڈر کے پاؤں پڑنے کے باوجود بھی IMF جواب نہیں دے رہی اور گرے لسٹ سے نکلنا ابھی فائنل نہیں ہوا۔
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اپنے بوجھ تلے خود ہی گر رہی ہے،صرف انکے اپنے کیس ختم ہو رہے ہیں اور غریب کا راشن ختم ہو رہا ہے، حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، غریب کے گھر کا چولہا بڑی مشکل سے جلتاہے، حکمران اپنی عیاشیوں میں پیسہ لگا رہے ہیں۔