ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا: فاطمہ پیمان پارلیمنٹ میں جانے والی پہلی اسکارف والی خاتون

آسٹریلیا کی لیبر پارٹی سے سینٹ کے لئے منتخب ہونے والی فاطمہ پیمان پارلیمنٹ میں جانے والی پہلی اسکارف والی خاتون ہیں۔

روزنامہ کینبیرا ٹائمز کے مطابق 8 سال کی عمر میں اپنی والدہ اور 3 بہن بھائیوں کے ساتھ بحیثیت مہاجر آسٹریلیا  جانے والی پیمان  نے مغربی آسٹریلیا کے سینٹ کی نشست جیت لی ہے۔

آسٹریلیا انتخابی کمیشن نے مغربی آسٹریلیا کے لئے 27 سالہ پیمان کی فتح کا اعلان کر دیا ہے۔

پارلیمنٹ میں داخل ہونے والی پہلی اسکارف والی خاتون ‘پیمان’ لیبر پارٹی  کے ایڈ حوسک اور این ایلے کے ہمراہ  پارٹی کے سینٹ  میں موجود 3 آسٹریلوی شہریوں میں سے ایک ہوں گی۔

انتخابی کمیشن کے نتائج کا اعلان کرنے بعد جاری کردہ بیان میں پیمان نے کہا ہے کہ "میں ایک نئے فریضے کے لئے منتخب ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہوں”۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البینس اور نائب وزیر اعظم پیٹرک گورمین نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں پیمان کو کامیابی کی مبارکباد دی ہے۔

گرینز پارٹی کی سینیٹر اور  پہلی مسلمان خاتون سینیٹر مہرین فاروقی نے بھی پیمان کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ  ” سینٹ میں ایک اور مسلمان خاتون کی شمولیت  بہت شاندار بات ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں