ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ میں ہڑتال،بحری،بری وریلوے نظام درہم برہم

برطانیہ میں گزشتہ 30 سالوں کے دوران کی سب سے بڑی ریلوے ہڑتال آج  کے دن سے شروع ہو گئی ہے۔

ریلوے ملازمین کی طرف سے تنخواہ میں اضافے کے مطالبے پر کی جانے والی اس ہڑتال میں تقریبا 40 ہزار کے قریب افراد شریک ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں ریلوے آمدو رفت تقریباﹰ مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

یہ ہڑتال آج کے علاوہ جمعرات اور ہفتے کو بھی کی جائے گی۔

لندن میٹرو ٹرین کے ملازمین بھی الگ سے ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے زیر زمین ریلوے کا نظام بھی تقریباﹰ بند ہے۔

مزدور یونینوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہڑتالوں کے اس سلسلے میں بعد ازاں دیگر شعبوں کے ملازمین بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں