ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دئیے گئے، شیخ رشید 

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دئیے گئے ہیں، اس ترمیم کے بعد نیب کے ادارے کو ہی بند کردینا چاہیے۔

   شیخ رشید نے  کہا کہ  پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی، سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتے ہیں ۔

شیخ رشید کہنا تھا کہ نیب کے قانون میں ترمیم کے بارے میں عمران خان نے جو تقریر کی ہے وہ پوری قوم کےجذبات کی ترجمانی ہے، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھادیا گیا ہے، جب چوروں کو چوکیدار بنادیا جائےتو پھر چور نیب میں ترمیم کرکے گندے قانون بناتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں