روسی ٹینس کھلاڑی ناتیلا زالامیژدہ نے ومبلڈن سے قبل جارجیا کی شہریت اختیار کرلی ۔
29 سال زالامیژدہ نے اس بات کا فیصلہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں بیلاروسی اور روسی کھلاڑیوں کو کھیلنے کی دعوت نہ دینے پر ومبلڈن میں کھیلنے کےلیے کیا ہے۔
اس حوالے سے ومبلڈن انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہمیں کھلاڑیوں کے اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے وہ اگر چاہیں تو روس اور بیلاروس کے علاوہ کسی بھی دوسرے ملک کی شہریت اختیار کرتےہوئے مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔
ومبلڈن مقابلے اس سال 27 جون تا 10 جولائی کے درمیان ہونگے،