صدر رجب طیب ایردوان نے ایسٹونیا کی وزیر اعظم کاجا کلاس سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر ایردوان نے کالس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
ٹیلی فونک رابطے میں میں ترکی ایسٹونیا تعلقات اور روس یوکرین جنگ سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں صدر ایردوان نے کہا کہ انہوں نے یوکرین اور روس کو مذاکرات کی جانب واپس لوٹنے کی ترغیب دی اور کہا ہے کہ وہ وہ انسانی ہمدردی کے میدان میں جنگ کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ بحیرہ اسود کے راستے یوکرینی اناج کی برآمد کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں تاکہ عالمی غذائی بحران کو روکا جاسکے۔