ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمرہ اجازت ناموں کے اجرا کی آخری تاریخ 23 جون ہے، سعودی حکومت

جدہ: سعودی حکومت  نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس عمرہ اجازت ناموں کے اجرا کی آخری تاریخ 23 جون ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرے کی ادائیگی کے لیے اجازت ناموں کے اجرا کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت کے مطابق عازمین حج کی سہولت کے لیے عمرہ اجازت نامے روک دیے جائیں گے۔ ’توکلنا‘ اور ’اعتمرنا‘ ایپ پر عمرہ اجازت نامے 23 جون تک ملیں گے۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ حج کے بعد 20 ذوالحج کو اجازت ناموں کا اجرا بحال ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں