ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کی شرکت این سی او سی سے مشروط

لاہور:بھارت میں رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈکپ  کے لیے پاکستانی ٹیم کی شرکت این سی او سی سے مشروط ہے۔

بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے حکومتی این او سی درکار ہے جس کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل  نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل  کے مطابق این او سی ملنے کے بعد ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کریں گے تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابھی سے ایک اچھی ٹیم بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ 4 سے 17 دسمبر تک بھارت میں شیڈول ہے جو بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔

سلطان شاہ  کا مزید کہنا تھا کہ جتنی جلد این اوسی ملے گا  اتنی جلد تمام انتظامات مکمل کر سکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں