ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ بارودی سرنگوں کا استعمال محدود کرے گا، وائٹ ہاؤس

امریکہ نے بارودی سرنگوں کا استعمال محدود کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے بعد وہ اپنے نیٹو اتحادیوں اور دنیا کے اکثر ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا جہاں پہلے ہی اس کا اطلاق کیا جا چکا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی بہت دیر تک ،بچوں سمیت عام لوگوں کی زندگیوں پر بارودی سرنگوں کے غیر متناسب اثرات جاری رہتے ہیں۔

امریکہ کی جانب سے 1991 کی خلیج جنگ کے بعد سے بڑے پیمانے پر بارودی سرنگیں نہیں بچھائی گئی ہیں۔


وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ’’صدر اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمیں بارودی سرنگوں کے استعمال کو دنیا بھر میں کم کرنا ہوگا‘‘۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق جزیرہ نما کوریا پر نہیں ہوگا، جس کی وجہ وہاں کے منفرد حالات اور جنوبی کوریا کو تحفظ فراہم کرنے کا امریکی عزم ہے۔







No media source currently available

اس فیصلے کے بعد امریکہ کی پالیسی بین الاقوامی معاہدے ’اوٹووا کنونشن‘ سے ہم آہنگ ہو جائے گی، جو اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں کے استعمال، ذخیرہ اندوزی، پیداوار اور منتقلی پر پابندی عائد کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کوریا کی سرزمین کے علاوہ ،امریکہ اپنی تمام بارودی سرنگیں تلف کرنے کا کام بھی شروع کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں