ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ ریفرنس، مریم نواز نے نیا نیب قانون آنے تک التوا مانگ لیا

اسلام آباد: احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست پر مریم نواز نے نیب کا نیا قانون آنے تک التوا مانگ لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کی توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ مریم نواز نے درخواست پر نیب کا نیا قانون آنے تک التوا مانگ لیا۔ مریم نواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کا نیا قانون آج یا کل آرہا ہے، توقع ہے ایک دودنوں میں نیب کا نیا قانون آجائے گا، نیب کا نیا قانون آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کہا کہ جب گزٹ کی کاپی آجائے گی پھر اس درخواست کو دیکھیں گے۔ عدالت نے درخواست پرسماعت 17 اگست تک ملتوی کردی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں