جنوبی کوریا میں مونکی پاکس کے اوّلین کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ‘کوریا بیماریوں کے کنٹرول اور تحفظ کی ایجنسی’ KDCA کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 افراد میں مونکی پاکس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
مریضوں میں سے ایک غیر ملکی ہے جو 20 جون کو ملک میں داخل ہوا دوسرا مریض کوریا کا شہری ہے جو 21 جون کو ملک میں داخل ہوا۔
مریضوں کو 21 دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔