دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حامیوں کا سویڈن میں احتجاجی مظاہرہ۔
ایک ایسے دور میں کہ جب سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت درخواستوں کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں اور ترکی کو موضوع سے متعلق سکیورٹی خدشات کا سامنا ہے، دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حامیوں نے سویڈن کے شہر گوٹن برگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی، یورپی یونین، امریکہ اور انگلینڈ نے پی کے کے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ YPG کو PKK کی شاخ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔