ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تک جاپہنچا

 اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 776 میگاواٹ تک جا پہنچا ہے ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی 8 گھنٹے ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 124 میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی کل طلب 25 ہزار 900 میگاواٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق پانی سے 5 ہزار 334 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

 سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1 ہزار 328 میگاواٹ اور نجی شعبے کے بجلی گھروں سے مجموعی پیداوار 10 ہزار 522 میگاواٹ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ونڈ پاور پلانٹس سے 1 ہزار 423 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 134 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 283 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زائد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں