ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی کا سیلاب لانے پر حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے، حماد اظہر

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگلے ماہ سے مہنگائی کا مزید سیلاب لانے پر امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ مہنگائی پیکج پر حکومت اور آئی ایم ایف کی بات چیت جاری ہے، اگلے ماہ سے بیروزگاری اور مزید مہنگائی کا سیلاب لانے پر امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ملک کی قیادت کا چناؤ کرنے سے روکنے کے لئے ہر حربہ استعمال ہو گا، امپورٹڈ حکومت پہلے کہتے تھی کہ تیل کی قیمتوں پر تحریک انصاف حکومت IMF سے معاہدہ کر گئی تھی۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  حکومت اب کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں کا IMF سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کی اپنی زبان سے ہی سچ نکل آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں