ایران نے بعض جوہری سائنس دانوں کی ہلاکت پر چلائے گئے مقدمے کے تحت امریکہ کو 4 ارب300 ملین ڈالر ہرجانے کی ادائیگی کا پابند بنایا ہے ۔
ایرانی طلبہ کی ایک خبر ایجنسی کے مطابق، قتل ہونے والے ایرانی جوہری ماہرین کے ورثا کی جانب سے امریکہ کے خلاف مقدمے سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ تہران کی ایک عدالت نے اس مقدمے کے تحت اسرائیل کی جانب سے ایرانی ماہرین کےقتل کے جرم کو عالمی خلاف ورزیاں قرار دینے کے بجائے ان کی سرپرستی کرنے کی پاداش میں امریکی انتظامیہ اور اس کے بعض اداروں کو 4 ارب 300 ملین ڈالر کے ہرجانے کا پابند بنایا گیاہے۔