ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی انتخابات میں التوا قابل قبول نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمن

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں التوا قابل قبول نہیں ہے، بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں.

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا موقف ہے کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، بلدیاتی انتخابات میں التوا کے لیے جماعت اسلامی کے ایم پی اے کے نام کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کل رات 20 منٹ بارش ہوئی ہے جس میں حکومت کی کارکردگی سامنے آگئی ہے،جہاں جہاں کارپیٹنگ کی گئی وہاں روڈ کی حالت دیکھنے کے لائق ہے، کاغذات میں نالے صاف ہیں مگر حقیقت کل سب نے دیکھ لی ہے، شاہراہِ فیصل پر کروڑوں روپے لگا دئیے مگر پانی کی نکاسی کا نظام ٹھیک نہیں ہوسکا، بتایا جائے کہ نالے کیوں نہیں صاف کیے گئے ذرا سی بارش ہوتی ہے اور بجلی بند کر دی جاتی ہے، کے الیکٹرک کے ساتھ لوٹ مار میں سب شریک ہیں۔

حافط نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 14 سال میں پیپلز پارٹی نے کوئی ایک بڑا پروجیکٹ کراچی کے لیے نہیں بنایا ہے یہ ناجائز طریقے سے کراچی کے عوام پر مسلط ہیں،عدالت سوال کرے کہ 14 سال میں کچھ نہیں کیا تو اب کون سی ترقیاتی اسکیمیں شروع کر رہے ہیں؟۔

انہوں نے کہا ہے کہ 50 کروڑ روپے فی ایم پی اے پکڑو اور کراچی کا مینڈ یٹ بیچو، ہمارے ٹیکس کے پیسوں کو بھرتیوں پر لگا کر کروڑوں روپے کی کرپشن کیا جاتی ہے، سندھ حکومت کا کام صرف لوٹ مار ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پہلے اندرون سندھ سے کراچی ٹرانسفر کرتے ہیں۔ پھر اندرون سندھ میں نئی بھرتیاں کر لیتے ہیں ناجائز بھرتیاں کی جا رہی ہیں آر اوز سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے ہیں اپنی مرضی کے نتائج کے لیے جیالوں کو ار او لگائے جا رہے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پی پی، ایم کیو ایم ، پی ٹی آئی کورٹ میں بیٹھی ہیں کہ بلدیاتی انتخابات نہ کروائے جائیں،الیکشن کمیشن یرغمال ہے،ووٹر لسٹیں دو طرح کی چل رہی ہیں،یہ چاہتے ہیں بس انتخابات نہ کرانے پڑیں،انہیں معلوم ہے کہ جب لوگوں کے پاس جائیں گے تو عوام کے سوالوں کے جوابات کیسے دیں گےعوام کو سب مل کر دھوکہ دیتے ہیں بتائیں عوام کے لیے کیا کام کیا ہے ؟

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے،کراچی کے عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا مئیر لائیں،ہم نے جب پہلے بھی کراچی کی خدمت کی ہےکٹی پہاڑی اور ناظم آباد میں نعمت اللہ خان نے دامن کہو پروجیکٹ شروع کیا تھا ایم کیو ایم نے روک دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں