امریکی صدر جو بائیڈن جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے25 جون کوجرمنی روانہ ہوں گے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ صدر جوبائیڈن 26 تا 28 جون کو ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 25 جون کو جرمنی کے لیے روانہ ہوں گے۔
، جس میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے راہنما بھی شرکت کریں گے۔اہلکار نے بتایا کہ صدر سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد آئندہ ہفتے نیٹو فوجی اتحاد کے سربراہی اجلاس کے لیے میڈرڈ بھی جائیں گے۔
انہوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اس بات کی بھی تصدیق کی کہ یوکرائن کے صدر وولودیمیر زیلنسکی دونوں سربراہی اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔