ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی حکومت نے توانائی معاہدے نہ کر کے ظلم کیا، نذیر تارڑ

اسلام آباد:وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا،پی ٹی آئی حکومت نے توانائی معاہدے نہ کر کے ملک کے ساتھ ظلم کیا۔

سینیٹ کے اجلاس  میں اظہار خیال کرتے ہوئے نذیر تارڑ نے کہا کہ ملکی خسارے کے ساتھ گردشی قرضے میں بھی اضافہ ہوا، پی ٹی آئی حکومت کی نا اہلی کی سزا  پوری قوم بھگت رہی ہے، موجودہ حکومت نے غریب کی بجائے امیر طبقے پر ٹیکس لگائے۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کانٹے بچھا کر گئی، ملک کے امیج کی خاطر معاہدوں پر عمل درآمد کیا، سب جانتے ہیں کہ معاشی تباہی راتوں رات نہیں ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں