ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سیف سٹی پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، آئی جی سندھ

کراچی : آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ہے کراچی میں سیف سٹی پروجیکٹ پر کام تیزی کے ساتھ  جاری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے کے لیے پولیس نے پیٹرولنگ، ناکا بندی اور اسنیپ چیکنگ میں اضافہ کردیا جس کے مثبت نتائج مل رہے ہیں اور شہر میں امن و امان کی فضا بحال ہوئی۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلمان اسلم سے پولیس ہیڈ آفس میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ  گزشتہ چند ماہ سے پولیس پر حملوں میں اضافہ ہوا، کئی فرض شناس اہلکار شہید ہوئے لیکن اس سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی سے ہماری انویسٹی گیشن میں  آسانی پیدا ہوئی  ہے۔ ایسے میں عوام کا بھرپور تعاون درکار ہے۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر سلمان اسلم نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کراچی خاص طور پر کورنگی میں جرائم میں کمی ہوئی جس کا کریڈٹ آئی جی سندھ اور پولیس افسران کو جاتا ہے-

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں