اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی، جس میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا-
میڈیا ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے- انہوں نے اداروں کو تابع لانے کے لیے کی گئی غیر قانونی قانون سازی پر بھی گفتگو کی- عمران خان نے ایک بار پھر اداروں میں حکومتی مداخلت پر اظہار تشویش کیا-
عمران خان نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری اور شفاف انتخابات ہیں- بابر غوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحاد قانون سازی کے نام پر جمہوری روایات کو روند رہا ہے، ہم آئینی اور قانونی سطح پر جمہوری اقدار کا بھرپور دفاع کریں گے- آئینی معاملات پر جلد عدلیہ سے رجوع کیا جا رہا ہے-