ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ٹی انڈسٹری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرط ختم کرنا ہوگی، وفاقی وزیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور اسٹیٹمنٹ کی شرائط ختم کرنا بہترہے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ شعبہ آئی ٹی فعال بنانے اور زرمبادلہ کے زیادہ حصول کیلیے ضروری ہے کہ ان تمام تجاویز پر جلد فیصلے کیے جائیں جو محکمہ خزانہ کو ارسال کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور اسٹیٹمنٹ کی شرائط ختم کرنا بہترہے، سرمایہ کاری کرنے والوں پر کیپیٹل گین ٹیکس کا خاتمہ فائدہ مند ہوسکتا ہے لیکن یہ اقدامات ناکافی ہیں، ایف بی آر کو واضح ہدایات جاری کی جائیں تاکہ ابہام نہ رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں