ایران کے جنوبی شہر ہرمزگان میں 5.6 کی شدت کا زلزلہ رونما ہوا ہے۔
ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ایرنا کی خبر کے مطابق ہرمزگان کی تحصیل بندر چارق میں صبح 8 بجکر 7 منٹ پر 5.6 کی شدت سے زلزلہ آیا۔
بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز زیر زمین 22 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔
اس دوران کسی جانی و مالی نقصان کی فی الحال اطلاعات نہیں ہیں ۔