ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت، صوبہ آسام میں قدرتی آفات میں ہلاکتوں کی تعداد 117 ہو گئی

بھارت کی ریاست آسام میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 117 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، اس طرح اپریل سے اب تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 117 ہوگئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 3510 دیہات کے 33 لاکھ سے زائد مکین متاثر ہوئے ہیں۔

حکام نے یہ بھی اعلان کیا کہ کیچار کے علاقے میں دو ڈرون  کی مدد سے  فضا سے سیلاب کی صورت حال کا تعین کرتے ہوئے  ناقابل رسائی علاقوں میں امدادی سامان بھیجنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں