ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزراء کی مراعات ختم، پنجاب اسمبلی میں بل منظورکرلیاگیا

لاہور: پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں سابق وزرائے اعلی اور سابق وزراء کی متعدد مراعات کے خاتمے کا بل منظور کرلیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے سپلیمنٹری بجٹ 2021-22کی منظوری دے دی گئی، ایوان نے بزدار دور میں منظور کی جانے والی سابق وزرائے اعلیٰ اور سابق وزرا کی اضافی مراعات ختم کرتے ہوئے پنجاب منسٹرز ترمیمی بل 2022کے ذریعے وزیراعلی اور وزرا کی 2019کی مراعات بحال کردیں۔

ایوان نے قانونی بل کے ذریعے سابق وزیراعلی عثمان بزدار حکومت کی ترامیم متفقہ طور پر ختم کردیں اور ساتھ ہی عثمان بزدار کا مراعات کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا،استحقاق بل 2022کے ذریعے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت سزائیں دینے کا قانون ختم کردیا گیا،بجٹ اجلاس میں منسٹرز ترمیمی بل 2022سمیت سیکرٹریٹ سروسز بل 2022، پری ولیج بل 2022منظور کرلیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں