ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں 4 دہشت گرد مارے گئے-

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے وہاں پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں