ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی پہنچیں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے- ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لیے  ان سے ملاقات بھی کریں گے-

پاکستان نیول اکیڈمی میں 117 ویں مڈشپ مین اور 25ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کل ہوگی- جس میں وزیر اعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے- تقریب کے بعد وزیر اعظم ایم کیو ایم کے وفد کے ساتھ ملاقات کریں گے، جس میں کراچی کے لیے ترقیاتی پیکیج کا جائزہ لیا جائے گا-

وزیر اعظم  کے ساتھ ایم کیو ایم وفد سے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا- علاوہ ازیں وزیر اعظم وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں صوبے کی ترقی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا-

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں