ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پچھتر روپے کے یادگاری نوٹ کا جعلی ڈیزائن سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: سوشل میڈیا پر 75 روپے کے نئے یادگاری کرنسی نوٹ کا جعلی ڈیزائن وائرل ہوگیا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرنے والے 75 روپے کے یادگاری کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کو جعلی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان کی 75 ویں سال گرہ پر 75 روپے کا یادگاری کرنسی نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس سلسلے میں تاحال منظور شدہ ڈیزائن سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں