ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غرب اردن ،اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے حملوں میں متعدد فلسطینی زخمی

غرب اردن: مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں فلسطینی شہریوں پر قابض اور آباد کاروں کے حملوں کے دوران متعدد شہری زخمی ہوگئے جبکہ قا بض فوج نے جنین سے 4 شہریوں کو گرفتار کرلیاہے۔

بیت لحم کے مشرق میں کیسان گاں کے لوگوں نے یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کی اراضی غصب کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

قابض فوج نے آنسو گیس اور صوتی بم پھینک کر احتجاج کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 65 سالہ سعدہ عبیات پائوں میں آنسو گیس کا شیل لگنے سے زخمی ہوگئیں، جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا اور دیگر دم گھٹنے سے زخمی ہوگئے۔

قابض فوجیوں نے کیسان میں شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور ویلج کونسل کے سربراہ 33 سالہ کیسان موسیٰ عبیات اور ان کے بیٹے حسن کو حراست میں لے لیاہے۔

گذشتہ روز کیسان گائوں نے گائوں کی مسجد پر آباد کاروں نے حملہ کیا اور مسجد کی چھت پر اسرائیلی جھنڈ لہرائے۔کیسان گائوں پر آباد کاروں کے حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں