ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے ہمسایہ یونان کی اشتعال انگیز کاروائیاں بے سود اور نقصان دہ ثابت ہوں گی، ڈائریکٹر اطلاعات

صدارتی   محکمہ   اطلاعات  کے ڈائریکٹر  فخرالدین آلتون نے   یونان  کے ایجین کے علاقے میں کشیدگی کا موجب ہونے  پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا  کہ ہم اپنے ہمسایہ اور نیٹو کے اتحادی  کو ایک بار پھر ان  حربوں سے   ایک بار پھر  ناکامیوں کا منہ دیکھنے کی یاد دہانی  کراتے ہیں۔

محکمہ اطلاعات  سے جاری کردہ بیان کے مطابق  جناب آلتون نے الجزیرہ  میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں یونان کے  حالیہ اقدامات  کی بنا پر  ایجین میں  پیدا ہونے والے تناو  پر اپنے جائزے پیش کیے۔

حالیہ مہینوں میں  بحیرہ ایجیئن  میں یونان کے اشتعال انگیز اور بے سود  اقدامات کا مشاہدہ  کرنے کا ذکر کرنے والے  التون نے کہا کہ یہ وہ فلم ہے جسے  ہم  پہلے بھی  وقفے وقفے سے  دیکھتے  چلے آئے  ہیں۔

انہوں نے لکھا  ہےکہ یونان بین الاقوامی قوانین کے خلاف غیر معقول دعوے کرکے یا  پھر بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ترکی کے خلاف پروپیگنڈا   اور  دباو ڈال کر یا دباؤ ڈال کر وقتاً فوقتاً  تناؤ بڑھاتا رہتا  ہے۔

"ہمارے ہمسایہ کے بعض سیاستدانوں  کی  ایک بری عادت ہے کہ وہ اپنی  سٹریٹیجک  ناکامیوں سے توجہ ہٹانے اور ملک کے اندر سیاسی حمایت حاصل کرنے کے لیے ترکی کو ایک آسان ہدف کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بحیرہ ایجین میں مسلسل کشیدگی پیدا کرنے کا کسی کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا،   اشتعال انگیزی کرنے والے فریق کے  لیے یہ کشیدگی ہمیشہ  نقصان کا باعث بنتی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں