ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جے یو آئی کا سود کیخلاف اپیل پر حکومت سے واضح موقف دینے کا مطالبہ

اسلام آباد: حکومتی اتحادی  جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) ف نے شہباز حکومت سے سود کے خلاف اپیل پر واضح موقف دینے کا مطالبہ کر دیا۔

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے فیصلوں پر پوچھا جاتا ہے مگر اتنا بڑا فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،ہم اسلام یا شریعت کے خلاف ہر اقدام کی مخالفت کریں گے چاہے ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، اتحاد کہیں پارہ پارہ نہ ہو جائے۔

مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ  فیصلے پر کوئی ابہام ہے تو ہمیں بتائیں، ہم اپیل کے بارے میں فیصلے سے بری الذمہ کا اعلان کرتے ہیں، سود کے خاتمے کا تین دہائیوں سے مسئلہ چل رہا ہے، 22 سال تک یہ فیصلہ التوا میں رہا۔

انہوں نے کہا کہ  22 سال بعد وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ سنایا ،اس پر حکومت کو جشن منانا چاہیئے تھا ہم اس ایوان میں شرعی نظام چاہتے ہیں، افسوس یہاں مظلوم اسلام، شریعت اور پاکستانی قوم ہے۔

مولانا اسعد محمود نے کہا کہ  حکومت اس بات کی وضاحت کرے کہ نیشنل بینک آف پاکستان سود کے خلاف اپیل میں جارہے ہیں، نیشنل بینک کس بنیاد پر سپریم کورٹ میں اپیل میں جارہا ہے، حکومت تن تنہا کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی،کوئی بھی وزیر اکیلا فیصلہ نہیں کرسکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں