راولپنڈی:امیرجماعت اسلامی پنجا ب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ شہباز شریف حکومت نے سودی نظام کی بقا ء کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرکے اللہ ورسول ﷺ سے واضح جنگ کااعلان کردیا۔
ڈاکٹرطارق سلیم نے کہا کہ مہنگائی، سود،کرپشن اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تحریک کوتیزترکریں گے 74برسو ں سے قائم ظالمانہ نظام کے خاتمے کا وقت آگیا، کارکن اللہ کی راہ میں اپنے پاؤں گردآلودکرکے مظلوم کوظلم سے نجات دلانے میں اپنا بھرپورحصہ ڈالیں۔
ڈاکٹرطارق سلیم کا کہنا تھاکہ بلٹ اورسیاسی دہشتگردی کے مقابلے میں ہماری طاقت عوام کے بیلٹ ہیں،قوم کرپٹ اشرافیہ اور ظلم سے نجات کے لیے ووٹ کی قوت جماعت اسلامی کے پلڑے میں ڈالے ہم اسلامی وفلاحی ریاست کی نوید سناتے ہیں۔