امریکی ہوا بازی اور خلائی ایجنسی ناسا نے راکٹ بھیجنے کےلیے پہلی بار ایک غیر ملکی تجارتی اسٹیشن کی خدمات حاصل کی ہیں۔
یہ راکٹ شمالی آسٹریلیا میں قائم آرن ہیم خلائی مرکز سے آج علی الصبح خلا میں بھِیج دیا گیا ۔
ناسا کا کہنا ہے کہ اس نے یہ راکٹ نصف قطبِ جنوبی میں آسٹرو فزکس مشاہدات میں مدد کےلیے روانہ کیا ہے۔
ناسا کا کہنا ہے کہ اس کا اگلا راکٹ 4 جولائی کو روانہ کیا جائےگا۔
آرن ہیم خلائی مرکز دنیا کا پہلا تجارتی خلائی اسٹیشن ہے ۔