ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ گیمز : پاکستانی اسنوکر ٹیم کو امریکی ویزا جاری

کراچی: ورلڈ گیمز کے لیے پاکستانی اسنوکر ٹیم کو امریکی ویزا جاری کردیا گیا، احسن رمضان سات جولائی سے ہونے والی ورلڈ گیمز میں حصہ لیں گے۔کوچ واحد قادر اور صدر فیڈریشن جاوید کریم کو بھی امریکی ویزا مل گیا ہے، اسنوکر ایونٹ گیارہ جولائی سے شروع ہوگا۔

احسن دوسرے پاکستانی کیوئسٹ ہیں جو ان گیمز کا حصہ بننے جارہے ہیں، 2017 میں محمد بلال نے ان گیمز میں حصہ لیا تھا۔واضح رہے کہ ورلڈ گیمز کا میلہ امریکی شہر برمنگھم میں سج رہا ہے جس میں سو سے زیادہ ممالک کے چھتیس سو کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ ورلڈ گیمز میں ان کھیلوں کو شامل کیا جاتا ہے جو اولمپکس کا حصہ نہیں، اس بار یہ مقابلے سات سے 17 جولائی تک جاری رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں