ترکی نے 3 عدد بائراکتار-ٹی بی-2 مسلح ڈرانز بغیر کسی معاوضے کے یوکرین کو عطیہ کیے ہیں۔
بایکار کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے باشندوں کے وطن کے دفاع کے لیے بائراکتار-ٹی بی-2 خریدنے کے لیے شروع کردہ عطیے کی مہم بہت کم وقت میں کامیابی سے مکمل ہوئی ۔
بیان میں کہا گیا کہ اس مہم کی کامیابی کے لیے عوامی شخصیات، صحافیوں، فنکاروں، فٹ بال کے کھلاڑیوں، کاروباری افراد، عام لوگوں اور حتیٰ کہ بچوں نے بھی اپنے ملک کی مدد کے لیے بڑے یا چھوٹے عطیات دے اس مہم میں حصہ لیا ۔
"بیان میں کہا گیا ہے کہ محب وطن یوکرینی عوام کے اپنے دفاع کے مقصد کو حاصل کرنے کی خواہش اور یکجہتی کے جذبے نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے۔ بائکار کے طور پر، ہم 3 بائراکتار-ٹی بی-2 بغیر کسی معاوضے کے یوکرین کو عطیہ کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے یوکرین کے عوام کی جانب سے جمع کیے گئے فنڈ کا احترام کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بائیکار کے طور پر اس جنگ کا منصفانہ حل اور دیرپا امن کے قیام کے خواہاں ہیں۔