ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام: جرابلس میں دو کار بم دھماکے،5 افراد زخمی

 شام کے قصبے جرابلس کے دو مختلف مقامات پر ہوئے بیک وقت بم دھماکوں میں5 عام شہری زخمی ہو گئے۔

 واضح رہے کہ  فرات ڈھال آپریشن  کے نتیجے میں جرابلس دہشتگردوں  سے پاک کروالیا گیا تھا جہاں کے دو دیہاتوں  تل  علی اور سلجہ میں یہ   دو کار بم دھماکے ہوئے۔

ان دھماکوں میں 5 عام شہری زخمی ہو گئے۔

حکام نے جائے وقوعہ کا مشاہدہ کرتےہوئے ان کار بموں کے پس پردہ پی کےکے کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

 دوسری جانب منبج  پر قابض پی کےکے نے آج صبح جرابلس کے جنوبی علاقوں میں میزائل حملہ کیا تھا جس میں 3 عام شہری زخمی ہو گئے تھے۔

 دہشتگرد تنظیم پی کےکے تل رفعت اورمنبج پر تاحال قابض ہے جو کہ وقتا فوقتا باب۔عزیز،جرابلس اور عفرین میں تخریب کاریاں کرتی رہتی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں