ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چوہدری پرویزالہی ہی ہمارے امیدوار ہیں، چوہدری شجاعت

سلام آ باد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چوہدری پرویزالہی ہی ہمارے امیدوار ہیں۔

سربراہ (ق) لیگ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگ کے دعوے کی تردید کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چوہدری پرویزالہی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان چوہدری پرویزالہی کو ہی ووٹ دیں گے، غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی ہے، انشا اللہ وہ چوہدری پرویزالہی کی حمایت کریں گے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے، اس طرح کی بے بنیاد افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں